پی ایس ایل سیزن 5 ، ڈیرین سیمی کراچی ایئر پورٹ پہنچے تو مداحوں نے انہیں دیکھ کر کیا کام کیا ؟ زبردست خبر

16

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کا میلہ سجنے کیلئے تیار ہے اور تیاریاں بھی مکمل ہوچکی ہیں جس کے بعد اب غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیاہے کیونکہ ڈیرن سیمی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ بھی گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرن سیمی کراچی ایئر پورٹ پر پہنچنے تو مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے ہیرو کھلاڑی کے ساتھ سیلیفیاں بھی بنوائیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستانی شائقین کرکٹ اور مداحوں کے درمیان گھل مل گئے ۔ ڈیرین سیمی نے پاکستان آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں پر آ کر بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے ۔ڈیرن سیمی پی ایس ایل فائیو کے لیے پاکستان پہنچنے والے پہلے غیرملکی کرکٹر ہیں۔ پشاور زلمی اپنی تیاریوں کا آغاز 14 فروری سے کراچی میں کرے گی۔