”ٹی 20 ٹیم کے انتخاب کیلئے مجھ سے۔۔۔“ بابراعظم بھی میدان میں آ گئے

15

 پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کے انتخاب میں میری رائے بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں چیف سلیکٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا میں جونیئر پلیئرز لے کر گئے تھے جس کے باعث شکست ہوئی اس لئے سینئرز کو واپس لے کر آئے ہیں، میری رائے میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے جونیئر اور سینئرز کا اچھا کمبی نیشن بنایا ہے۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ حارث رؤف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اچھی باؤلنگ کرتا آ رہا ہے اور دورہ آسٹریلیا میں بھی اس نے اچھی پرفارمنس دکھائی، ہمیں لگا کہ اس کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے اور وہ ہمارے لئے اور ٹیم کیلئے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کو تبدیل کر دیا گیا، میجر جنرل بابر افتخار پاک فوج کے نئے ترجمان ہوں گے

پاک فوج میں بڑے عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے ہیں ، میجرجنرل آصف غفور کوعہدے سے ہٹاتے ہوئے میجر جنرل بابرافتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر بنا دیا گیا ہے تاہم پاک فوج کی جانب سے تاحال باضابطہ اعلان سامنے نہیں آ سکا ہے۔ سینئر صحافی روف کلاسرا نے ٹویٹر کا سہارا لیا اور صرف اتنا ہی پیغام جاری کیا کہ ” میجر جنرل بابرافتخار نئے ڈی جی آئی ایس پی آر ہوں گے ۔“ ان کے علاوہ صحافی اعزازسید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فوج میں تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے ہیں ، میجر جنرل بابرافتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیاہے جبکہ آصف غفور کو 40 ڈویژن اوکاڑہ  کا جنرل کمانڈنگ آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا۔ میجرجنرل آصف غفور 2016 میں پاک فوج کے ترجمان مقرر ہوئے اور انہوں نے تین سال ایک ماہ تک فرائض انجام دیئے تاہم اب ان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔