”لائن آف کنٹرول پر ہمارا فوجی پھسل کر پاکستان چلا گیاہے “ بھارتی میڈیا نے حیران کن بات کہہ دی

50
epa05649315 A picture made available on 27 November 2016 shows General Qamar Javed Bajwa, the newly appointed army chief to succeed General Raheel Sharif, during military exercises near Bahawalpur, Pakistan, 16 November 2016. Pakistan Prime Minister Nawaz Sharif on 26 November appointed new military chief to succeed General Raheel Sharif, officials said. General Qamar Javed Bajwa is scheduled to take charge of the key post on 29 November. EPA/FAISAL KAREEM

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ جموں و کشمیر میں سرحد پر تعینات بھارتی فوجی برف میں پھسل کر پاکستان میں جا گرا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کا حوالدار راجیندرا سنگھ دورانِ ڈیوٹی برفباری میں پھسل گیا اور پاکستانی حدود میں جا پہنچا۔بھارتی ادارے کے مطابق فوجی اہلکار کے اہلخانہ کو اس کی گمشدگی کی اطلاع چند روز قبل اس کی یونٹ نے دی۔تاہم بعد میں بھارتی فوج نے اہلخانہ کو بتایا کہ راجیندرا سنگھ کشمیر میں پاک بھارت سرحد پر حادثاتی طور پر برف میں پھسل پاکستانی سرحد میں جا پہنچا۔بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اہلکار کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے اور اس کی واپسی کے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔