مفتی عبدالقوی کیساتھ حریم شاہ کی تصویر وائرل لیکن دراصل یہ ملاقات کب اور کہاں ہوئی تھی، مفتی عبدالقوی نے ٹک ٹاک سٹار کو کیا نصیحت کی؟

18

ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی ہلچل مچا رکھی ہے تاہم اب سیاستدانوں کے بعد حریم شاہ کی تصویر مفتی عبدالقوی کے ساتھ بھی انٹر نیٹ پر وائر ل ہو گئی ہے جس نے ہنگامی برپا کر رکھاہے ۔ تفصیلات کے مطابق تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کالے رنگ کا لباس پہنی ہوئی ہیں جبکہ مفتی عبدالقوی بادامی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔مفتی عبدالقوی کا اس تصویر کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی حریم سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی جہاں حریم نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی جس پر انہوں نے اجازت دے دی تھی۔

دوسری جانب 92 نیوز نے اپنے رپورٹر کے حوالے سے کہاہے کہ مفتی عبدالقوی نے اس تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ ”7 دسمبر کو حریم شاہ سے اسلام آباد کی سپر مارکیٹ میں ملاقات ہوئی جس پر حریم شاہ نے سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا ، میں نے حریم شاہ کو روش بدلنے کی نصیحت کی۔“ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹک ٹاک سٹارز کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال لیک ہوئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا تھاتاہم اس حوالے سے شیخ رشید کا کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا ہے جبکہ انہوں نے ایک صحافی کی جانب سے اس سے متعلق سوال پر غصے کا اظہار بھی کیا تھا ۔