” ہم یہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں “ یوکرائنی طیارہ تباہ ، ایران نے جہاز حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے لواحقین کیلئے بڑی پیشکش کر دی

18

ے یوکرین طیارہ حادثے کے مسافروں کو زر تلافی دینے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی مرکزی انشورنس کمپنی کے سربراہ غلام رضا سلیمانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یوکرین کا جہاز انسانی غلطی کی وجہ سے ایران میں تباہ ہوا جس کی وجہ سے حکومت متاثرین کو ادائیگی کے سلسلے میں اچھا تعاون کرے گی۔انشورنس کمپنی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جہاز کو غلطی سے فائر کا نشانہ بنایا گیا، ایران اور یوکرین اس نقصان پر بات چیت کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایران کی مرکزی انشورنس کی کوئی ذمہ داری نہیں

لیکن حکومت کو اس بات چیت کے سلسلے میں اپنے ماہرین کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ غلام رضا سلیمانی کا کہنا تھا کہ ایرانی کمپنیاں بیرون ملک میں اپنے مسافروں کے تحفظ کے لیے انہیں انشورنس جاری کرچکی تھیں لیکن جہاز ایران میں تباہ ہوا، ایرانی جہازوں کو ایران انشورنس فراہم کرتا ہے لیکن اس جہاز کا تعلق یوکرین سے تھا تو اسے یوکرین کی انشورنس حاصل تھی۔کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ انہیں جہاز کے انشورنس کے حوالے سے تفصیلات کا علم نہیں، مگر جہاز، مسافر اور دیگر مسائل بھی شامل کیے جانے چاہئیں۔