پاکستانی آل راﺅنڈر کائنات امتیاز اور ان کی والدہ کرکٹ گراؤنڈ میں بیک وقت ان ایکشن مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں

15

خاتون کھلاڑی کی کامیابی میں ان کی ماں کا بڑا کردار ہوتا ہے، یوں تو عموماً مائیں گراﺅنڈ کے باہر ہی بیٹھ کر اپنی بیٹی کا میچ دیکھتی ہیں لیکن پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز کی والدہ اپنی بیٹی کیساتھ بیک وقت گراﺅنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ کراچی میں جاری ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا جہاں بیٹی نے میچ کھیلا تو ماں نے امپائر کے فرائض سرانجام دئیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی آل راﺅنڈر کائنات امتیاز نیشنل سٹیڈیم میں جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی نمائندگی کررہی ہیں، جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں ان کی والدہ سلیمہ امتیاز امپائر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ کائنات امتیاز نے اپنی والدہ کی امپائرنگ کے دوران تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے لکھا ہے کہ ان کی والدہ نے ہمیشہ انہیں سپورٹ کیا۔ کائنات امتیاز 12ون ڈے اور 11ٹی 20میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔