یمن معاہدے پر وزیراعظم عمران خان بھی خاموش نہ رہ سکے، اعلان کردیا

60
Displaced Yemeni children, who fled fighting between the Saudi-led coalition and Shiite Huthi rebels, fill up carry containers of water from a tap at a camp in the Yemeni coastal city of Hodeidah, on February 17, 2018. / AFP PHOTO / ABDO HYDER (Photo credit should read ABDO HYDER/AFP/Getty Images)

یمن کی حکومت اور باغیوں کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے جس کی سعودی عرب نے بھی توثیق کردی اور اب وزیراعظم عمران خان نے بھی پاکستان کی طرف سے واضح اعلان کردیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ “سعودی قیادت اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی حمایت سےریاض میں ہونے والے معاہدے کو پاکستان سراہتا ہے ،  ہمیں یقین ہے کہ یہ یمن میں امن ، سیکیورٹی  اور سیاسی استحکام کے لیے یہ ضروری اور اہم تھا”۔

  عمران خان کی اس ٹوئیٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ “اُمت مسلمہ کا لیڈر ۔۔ بہت جلد ہر طرف امن آئے گا کشمیر بھی آزاد ہو گا اور باقی مسلم ریاستیں بھی آمین تاریخ عمران خان کو ہیرو بنا کر پیش کرے گی اور عمران خان کی باتوں پر کتابیں لکھی جائیں گی مُشکل حالات سے بُزدل ڈرتا ہے لیڈر نہیں “۔ مراد خان نے لکھا کہ “پہلے تو پاکستان کا وزیراعظم صرف کاروباری دورے کرتا تھا مگر اب ایسا نہیں اب پاکستان کا وزیراعظم امت مسلمہ میں اتحاد اور بھائی چارے کے لیے دورے کرتا ہے” ایک اور صارف نے لکھا کہ “خان صاحب اب پندرہ منٹ بعد اردو میں ٹویٹ کریں گے”۔