وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر حماد اظہر کو نئی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ

19

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وفاقی وزیر حماد اظہر سیکریٹریٹ کے سربراہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میںوفاقی کابینہ نے ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے،وفاقی وزیر حماد اظہر سیکریٹریٹ کے سربراہ ہوں گے، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت خصوصی کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

احساس پروگرام کے تحت انڈرگریجویٹ اسکالرشپ اسکیم،وزیراقتصادی امورکونیشنل ایگزیکٹو کمیٹی اورڈی جی ملٹری آپریشن کوبطور رکن شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ،کابینہ اجلاس نے آرٹسٹ فنڈکی کابینہ ڈویڑن سےوزارت اطلاعات منتقلی اور اسلام آبادہیلتھ کیئرمینجمنٹ بل کے مسودے کی منظوری موخر کی گئی ہے۔