Advertisement

2مرتبہ کی پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی اس مرتبہ کون کرے گا

Advertisements

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کپتان کے نام کااعلان کردیا ہے،فاسٹ باﺅلر محمد سمیع اس سال اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہوں گے جبکہ لیگ سپنر شاداب خان ان کے نائب ہوں گے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کے کپتان کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سمیع نہایت اچھے باﺅلر ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس سال ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی عمدہ طریقے سے سر انجام دیں گے۔ اس موقع پر37سالہ محمد سمیع نے اسلام آباد یونائیٹڈکے مالک اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دو مرتبہ کی پی ایس ایل چیمپئن ٹیم کی کپتانی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ بھرپور کوشش کریں گے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رہے۔

محمد سمیع اب تک اسلا م آباد یونائیٹڈ کے لیے 27میچز میں 6.55کے اکانومی ریٹ سے 37شکار کرچکے ہیں ، انہوں نے 136مرتبہ انٹر نیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کررکھی ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے پہلے تینوں سیزنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی مصباح الحق کے پاس تھی جو اس سال پشاور زلمی کے سکواڈ کا حصہ ہیں ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔

اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار لیگ جیت چکی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 14فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں فائنل سمیت کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے آخری 8 میچز پاکستان کے شہروں لاہور اور کراچی میں کھیلے جائینگے۔لاہور میں 3 میچز جبکہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائینگے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین فلڈ لائٹس میں ہوگا جبکہ لاہور میں پہلامیچ 9 مارچ کو لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔ پاکستان میں کھیلے جانے والے 8 میچز کے علاوہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 14میچز اور چار میچز شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائینگے۔

شیدول کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں ہر ٹیم کےساتھ دو دو میچز کھیلیں گی۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، زمبابوے کے برینڈن ٹیلرسمیت 19کھلاڑی پہلی بار پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئینگے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل میچ 17 مارچ کو کھیلا جائیگا جو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings