Advertisement

سعودی ولی عہد کی آمد 16فروری کو ہونی ہے مگر ان سے پہلے سعودی عرب سے کون سی اہم ترین شخصیات خاموشی سے پاکستان پہنچ گئیں ؟ اسلام آباد میں ہلچل مچ گئی

Advertisements

سعودی ولی عہد کی آمد 16فروری کو ہونی ہے مگر ان سے پہلے سعودی عرب سے کون سی اہم ترین شخصیات خاموشی سے پاکستان پہنچ گئیں ؟ اسلام آباد میں ہلچل مچ گئی ۔۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا ہر پاکستانی بے صبری سے انتظار کر رہاہے تاہم اب وہ انتظار بس ختم ہونے کو ہے کیونکہ وہ 16 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں اور ان کے وزیراعظم ہاؤس میں قیام کا امکان ہے ۔ سعودی سفیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان دو روز پر محیط ہو گا اور وہ 16 فروری کو پاکستان

پہنچ رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ بڑا وفد بھی ہو گا ۔نجی ٹی وی جیونیو ز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ محمد بن سلمان کی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے اور انہوں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا جبکہ محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے ۔محمد بن سلمان کے دورے کی کوریج کیلئے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے ۔

Advertisement

Source DailyAusaf
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings