محکمہ سوشل ویلفیئر عمر کوٹ کی جانب سے ضلع کے مختلف سکولوں اور دینی مدارس کے طلبا و طالبات میں نعت رسول مقبول ﷺ کے مقابلے

13

محکمہ سوشل ویلفیر عمرکوٹ کی جانب سے ضلع کے مختلف سکولوں اور دینی مدارس کے طالبہ و طالبات میں نعت رسول مقبول ﷺ کے مقابلے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں منعقد کیا گیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وں حق نوازشر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر عمرکوٹ سروپ چند مالہی، مختلف سکولوں کے اساتذہ، دینی مدارس کے علماء اکرام عبدالقادر، روشن تارا ہائی سکول کنری، ہائی اسکول نمبر ون اور دیگر مدارس اور سکولوں کے طالب علموں نے شرکت کی، اس موقع پر چار مرحلوں میں طلبہ و طالبات نے نعت رسول مقبول ﷺ پڑہنے کے مقابلے ہوئے جس میں پہلی کٹیگری میں 15 سال سے کم عمر والے طالب علم محمد ایاز ولد اشرف نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن سجاد علی ولد مولا بخش، دوسری کٹیگری میں لاریب محمد صالح نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری کیٹگری میں 15 سے 25 سال کی عمروالے طلبہ وطالبات میں سے حافظ سید ولد عبدالقادر نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مدد علی ولد احمد علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ چوتھی کٹیگری میں راحت محمد فاروق نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر عمرکوٹ سروپ چند مالہی نے بتایا کہ اس نعت رسول مقبول ﷺ کے مقابلے میں جو بھی طالبہ و طالبات نے پوزیشن حاصل کی ہیں ان کو صوبائی لیول کے نعت رسول مقبول ﷺ میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے گا جو کہ 26 اکتوبر کو کراچی میں منعقدہو گا اس پروگرام میں جن سکولوں کے طالب علموں نے کامیابی حاصل کی ان کو پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) کے نعت رسول مقبول ﷺ کے پروگرام میں نشر بھی کیا جائے گا.