نوازشریف کو میگا یونٹ لگانے کیلئے انتظار کیوں کرتے رہے؟ سیکرٹری صحت میڈیکل بورڈ پرشدید برہم ہو گئے

14

نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے پلیٹ لٹس لگانے میں مبینہ تاخیر پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر مومن آغا نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کم پلیٹ لٹس کے ساتھ ہسپتال لائے گئے تو انہیں میگا یونٹس لگانے کیلئے انتظار کیوں کرتے رہے؟۔ نجی اخبار جنگ کی رپورٹ  کے مطابق سیکرٹری  سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر مومن نے کہا کہ 10ہزار پلیٹ لٹس پر ہی میگا یونٹ لگادیتے، دو ہزار رہ گئے تب تک کس بات کا مزید انتظار تھا؟ سیکرٹری صحت نے میڈیکل بورڈ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے انکوائری ہوگی۔