مشکل مرحلہ گزرگیا، ادار ے خسارے سے نکل رہے ہیں،وفاقی وزیر مراد سعید

23

وفاقی وزیر مراد سعیدنے کہا ہے کہ مشکل مرحلہ گزرگیا، ادار ے خسارے سے نکل رہے ہیں ،عوام کا پیسہ عوام پر ہی پیسہ قوم پر ہی لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعیدنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل مرحلہ گزرگیا ا ب برآمدات بڑھ رہی ہیں، ادارے خسارے سے نکل رہے ہیں ،عوام کا پیسہ عوام پر ہی پیسہ قوم پر ہی لگے گا، اداروں کی بحالی اور بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں،حکومت میں آئے توتمام ادارے خسارے میں تھے،این ایچ اے اور موٹروے پولیس نے محدود وسائل میں کام کیا،نئی موٹرویزپربھرتیاں شروع ہوگئی ہیں،1275کلومیٹر سڑکوں کا آغاز کرنے جارہے ہیں،گزشتہ دورمیں 510کلومیٹر پر مشتمل سڑک کا آغاز کیا گیا تھا،این ایچ اے اپنے پیسے سے سڑکیں بنائے گا،وفاق سے بجٹ نہیں لے گا،مغربی روٹ اب خواب نہیں حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کا پیسہ بچانے کی کوشش کررہا ہوں،ادارے میں احتساب کا آغاز کرکے10ارب روپے ریکور کیے،آج وزیراعظم اپنے گھر میں رہ رہا ہے،بنی گالہ کی سڑک بھی وزیراعظم نے اپنے پیسے سے بنوائی،گزشتہ ادوار میں 5،5کیمپ آفس ہوا کرتے تھے،مشکل مرحلہ گزرگیا ا ب برآمدات بڑھ رہی ہیں،اداروں کو اپنے پاوَں پر کھڑا کرنا ہے اور نیا نظام لانا ہے،بدعنوانی کا خاتمہ کرکے فلاحی ریاست بنانی ہے۔