Advertisement

یہ کھلاڑی حریفوں کیلئے خطرہ ہے، پاکستان اس کو لازمی قومی ٹیم میں کھلائے‘ شین واٹسن نے پاکستانی کرکٹ کیلئے انمول ہیرا تلاش کر لیا

Advertisements

سابق آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے دوران آسٹریلوی بیٹسمینوں کو نوجوان پیسرمحمد حسنین کا سامنا کرتے ہوئے مشکل پیش آئے گی۔ایک انٹرویو میں شین واٹسن نے کہا کہ انہوں نے کبھی کسی باﺅلر کو 18 سال کی عمر میں اتنی برق رفتار گیندیں کرتے نہیں دیکھا، حسنین کا لائن ولینتھ پر کنٹرول اور سوئنگ بھی حیران کن ہے اور رفتار میں بڑی مہارت سے تبدیلی کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں، عمراکمل جیسے میچ ونر کی پاکستانی سکواڈ میں واپسی بھی خوش آئند ہے، میرے لئے بڑی حیران کن بات ہے کہ کسی کی فٹنس اس کی مہارت کی راہ میں رکاوٹ بن جائے، عمراکمل وکٹوں کے درمیان تیزی سے دوڑ سکتے ہیں اور مشکل وقت میں رنز بنا سکتے ہیں۔

شین واٹسن نے کہا کہ کسی دور میں آسٹریلیا میں بھی فٹنس پر زیادہ ہی توجہ دی گئی تھی جب کہ کرکٹ میں صلاحیت کی خاص اہمیت ہے، اس کھیل میں ورلڈ کلاس مہارت رکھنے والے زیادہ لوگ نہیں ہیں، اگر ہیں تو ان کو فٹنس ٹیسٹ یا تیز دوڑ کے معاملات میں الجھانے کے بجائے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے، عمراکمل کو بھی ایکشن میں نظر آنے کا موقع دینا بہتر ہو گا۔

ٓپیارے پاکستانی پی ایس ایل فائنل میں فوجی کیپس،شرٹس دیکھناچاہتے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پیاریپاکستانیو!پی ایس ایل فائنل میں فوجی اسٹائل کی کیپس، شرٹس دیکھناچاہتے ہو،سوشل میڈیاپرپی ایس ایل دیکھنیکیلییفوجی کیپس پہن کراسٹیڈیم جانیکی مہم پرڈی جی آئی ایس پی آرنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیاریپاکستانیو!پی ایس ایل فائنل میں فوجی اسٹائل کی کیپس، شرٹس دیکھناچاہتے ہو،روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اندوز ہوں،کھیل سیاست سے مبراہوتے ہیں،پاک فوج آپ کی محبت اورحمایت کی قدر کرتی ہے،ہمیں یقین ہے آپ کا اورہمارا تعلق ان چیزوں سے بلندہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings