Advertisement

یاسر شاہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا کارنامہ انجام دینے والے واحد پاکستانی کرکٹر بن گئے

Advertisements

قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ ایک دن میں10وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باﺅلر بن گئے ہیں ۔ 32سالہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض12.3اوورز میں 41رنز دے کر8کیوی بلے بازوں کو پوویلین بھیجا اور نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں سرفراز احمد کے ہاتھوں جیت راول کو سٹمپ آﺅٹ کروایا اور پھر کامیاب ریویو لیکر کیوی کپتان کین ولیمسن کو بھی پوویلین بھیج کرمیچ میں اپنی 10وکٹیں بھی مکمل کیں۔

اس سے قبل سابق لیگ سپنر انتخاب عالم نے 1973ءمیں ڈیونیڈن کے مقام پر نیوزی کیخلاف ایک دن میں 9شکار کیے تھے ، گگلی ماسٹر عبدالقادر نے بھی انگلینڈ کے خلاف لاہور میں ایک دن میں9وکٹیں حاصل کی تھیں ، سابق فاسٹ باﺅلر سکندر بخت نے1979ءمیں بھارت کے خلاف نئی دہلی میں ایک دن میں8شکار کیے تھے ۔
صوابی سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ یاسر شاہ نے 22 اکتوبر 2014 ءکو مصباح الحق کی قیادت میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ یاسر شاہ کی پہلی ٹیسٹ وکٹ تھے۔

یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں 8 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی باﺅلر بن گئے ،اولین ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے 106 رنز کے بدلے 7 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔یاسر شاہ، عمران خان اور عبدالقادر کے بعد تیسرے پاکستانی باﺅلر ہیں جنہوں نے کسی ایک ٹیسٹ سینٹر پر اپنی وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کی۔عبدالقادر نے نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں 13 ٹیسٹ میں 58 اور قذافی سٹیڈیم میں 12 ٹیسٹ میں 51 وکٹیں حاصل کیں۔عمران خان نے نیشنل سٹیڈیم میں 11 ٹیسٹ میں 51 اور قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں 11 ٹیسٹ میں 56 وکٹیں حاصل کی تھیں۔یاسر شاہ کسی نیوٹرل یا اوے وینیو پر 50ٹیسٹ شکار مکمل کرنے والے پہلے باﺅلر بھی بن گئے ہیں ۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings