Advertisement

یاسر شاہ نے کیویز بلے بازوں کیخلاف کیرئیر کی بہترین باؤلنگ کر ڈالی! صرف 90 کے مجموعی سکور پر پوری ٹیم پویلین بھیج دی

Advertisements

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 418رنز کے جواب میں یاسر شاہ کی شاندار باﺅلنگ کی بدولت محض 90رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے ۔ دبئی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے دن کا کھیل ایک گھنٹا تاخیر کا شکار ہوا۔میچ شروع ہوا تو جیت راول اور ٹام لیتھم نے بھی پاکستانی
بلے بازوں کی طرح انتہائی سست رفتاری سے سکور آگے بڑھانا شروع کیا اور پہلی وکٹ کے لیے50رنز جوڑے جس کے بعد جیت راول31رنز بنا کر یاسر کی گیند پر ریورس سویپ کرنے کی کوشش

میں بولڈ ہوگئے ، لیگ سپنر نے اس کے بعد ٹام لیتھم کو 22رنز پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کروایا جس کے محض2گیندوں بعد روس ٹیلر بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوئے ،2گیندوں بعد ہنری نکولس بھی کوئی رن بنائے بغیر یاسر شاہ کا چوتھا شکار بنے ۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے 5وکٹوں کے نقصان پر 418رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے دن کے اختتام پر کوئی وکٹ کھوئے بغیر24رنز سکور کرلیے ۔دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 207 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ شروع کی تو حارث سہیل 81 اور بابراعظم 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

بابر اعظم اور حارث سہیل نے ٹیم کا سکور آگے بڑھانا شروع کیا اور ا س دوران حارث نے اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کےلئے186رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد حارث147رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے،بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے58رنز جوڑے، 418کے مجموعی سکور پر پاکستان نے اپنی اننگز ڈکلیئر کردی۔

بابر اعظم127اور سرفراز احمد30رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔ کیویز کی جانب سے جیت راول اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا اور دن کے اختتام پر کوئی وکٹ کھوئے بغیر نیوزی لینڈ کا سکور 24رنز تک پہنچایا ۔اس سے قبل کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم نے پہلے روز کے اختتام تک اظہر علی اور حارث سہیل کے شاندار 81، 81 رنز کی بدولت 207
رنز بنائے۔
اوپنرز محمد حفیظ اور امام الحق ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور 18 کے مجموعے پر محمد حفیظ گرانڈ ہوم کی گیند پر 9 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جب کہ 25 کے مجموعی سکور پر گرانڈ ہوم نے ہی امام الحق کو بھی 9 رنز پر پویلین بھیج دیا۔قومی ٹیم کی دو وکٹیں گرنے کے بعد اظہر علی اور حارث سہیل نے محتاط انداز اپناتے ہوئے بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 151 کے مجموعی سکور پر گری جب اظہر علی 81 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوئے، چوتھی وکٹ اسد شفیق کی گری جو 12 رنز بناکر اعجاز پٹیل کا شکار ہوئے۔ کیویز کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 2 اور اعجاز پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا اور پورے میچ میں حاوی رہنے کے باوجود پاکستان ٹیم کیویز سے میچ 4 رنز سے ہار گئی تھی۔
گرین شرٹس میں امام الحق ،محمد حفیظ ، اظہر علی ، حارث سہیل ، اسد شفیق ، بابر اعظم ، سرفراز احمد ، بلال ، آصف ، یاسرشاہ ، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت راول ، ٹام لیتھم ، کین ولیمسن ، راس ٹیلر ، بی جے واٹلنگ ، ہنری نکولس ، کولن ڈی گرانڈ ہوم ، اش سوڈھی ، نیل ویگنز ، ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل پر مشتمل ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 دسمبر سے ابو ظہبی میں کھیلا جائےگا۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings