Advertisement

”ہم چاہتے تھے کہ حکومت چلتی رہے لیکن اب۔۔۔“ ای سی ایل میں نام شامل ہوتے ہی خواجہ سعد رفیق نے ”اعلان جنگ“ کر دیا

Advertisements

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ا حتساب کے نا م پربدترین کارروائیوں کی سرپرستی خود عمران خان کررہے ہیں ، ہمارے لوگوں کی لسٹ بنائی ہوئی ہے ، وہ ایسا کرکے اپنا وقت ضائع کررہے ہیں، ہم چاہتے تھے کہ حکومت چلتی رہے چاہئے جیسے بھی منتخب ہوئی ہے لیکن یہ وقت سے پہلے جانا چاہتی ہے، اب حکومت جو کام کرے گی، اس کا جواب دیا جائیگا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہاہے کہ حکومت نے اتنی مہنگائی کردی ہے کہ وہ لوگ اب پچھتا رہے ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا ، عمران خان نے طرز حکمرانی نے عوام کو متنفر کردیا ہے ، مہنگائی کرنا ، سی پیک کورول بیک کرنے کی کوششوں کی وجہ سے لوگ اب تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ووٹر سمجھتے ہیں کہ مجھے ووٹ دینے کا اور تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا کیا مطلب ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن ایک لحاظ سے حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ۔ ریلوے میں نوکریاں دینے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہ مجھ پر جھوٹا الزام لگانے کی بجائے بہتر تھا کہ ان الزامات کی تحقیقات کروالی جاتیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عام انتخابات میں بھی نہیں ہارے تھے ، شہبازشریف کی گرفتاری اور پیرا گون کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ احتساب کے نا م پربدترین کارروائیوں کی لیڈ خود عمران خان کررہے ہیں ،

ہمارے لوگوں کی لسٹ بنائی ہوئی ہے ، وہ ایسا کرکے اپنا وقت ضائع کررہے ہیں ۔ ہم چاہتے تھے کہ حکومت چلتی رہے جیسی بھی منتخب ہوئی ہے لیکن یہ وقت سے پہلے جانا چاہتی ہے، ہم سے سیاسی انتقام لیا جارہاہے ، اب حکومت جو کام کرے گی اس کا جواب ملے گا ، میر ے حلقے میں ن لیگ کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایسا بھی کبھی ہوتاہے کہ لوگوں کو پکڑ کربند کردیں اور کہیں کہ یہ ضمنی الیکشن ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اب ان کارروائیوں کا جواب ملے گا ۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings