Advertisement

ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے ، عوام کو ریلیف بھی ملے گا اور پاکستان کے قرضے بھی کم ہوجائیں گے ، جہانگیر ترین نے بڑا دعویٰ کردیا

Advertisements

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے ، پوری حکومت متحرک ہو کر پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے، جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں،عوام کو ریلیف بھی ملے گا اور پاکستان کے قرضے بھی کم ہوجائیں گے ۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے اور پوری حکومت متحرک ہو کر پاکستانی عوام کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ گھر کی باتیں گھر کے اندر ہوں گی، میڈیا پر اس متعلق کوئی بات نہیں کروں گا،لاہور ہائی کورٹ سے رابطے کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا ان سے رابطہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،

وہاں ہر قسم کے آدمی کو وہاں جا کر ریلیف مل رہا ہے جو حیران کن بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ ججز کا اپنا فیصلہ ہے میں کچھ کہنا نہیں چاہتا،رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ملتان کو میٹرو پولیٹن سٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گندم کا ٹارگٹ اس مرتبہ 40 لاکھ ٹن کر گیا ہے جس سے امید ہے کہ اس بار پیسے اچھے ملیں گے اور طوخرم کی سرحد کو اضافی چار گھنٹے کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حالات میں بہتری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہوں گے لیکن جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف بھی ملے گا اور پاکستان کے قرضے بھی کم ہوجائیں گے ۔

کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو انتخاب لڑنے سے روکنے کا عندیہ

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کالعدم تنظیموں کے رہنمائوں کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے موثر میکانزم ترتیب دینے کا عندیہ دے دیا۔ کوہاٹ گیریژن میں بہار فیسٹیول کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ماضی میں ہوتا رہا اسے جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے یہ بات اس سوال کا جوب دیتے ہوئے کہی جس میں کہا گیا تھا کہ کیا فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو حج و عمرہ کے لیے جانے سے روکنے اور کالعدم تنظیموں کے سربراہان کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے کوئی میکانزم ترتیب دیا جارہا ہے۔وزیر مملکت نے ایک مرتبہ پھر یہ بات دہرائی کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کسی بیرونی دباؤ پر شروع نہیں کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کو ایسا ملک بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے جس کی طرف کوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تمام مذہبی مدارس، ایمبولینسز، ڈسپینسریز، ہسپتال اور دیگر منسلک اثاثہ جات اپنی تحویل میں لے لیے ہیں اور ان کو چلانے کے لیے فنڈز بھی جاری کردیے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے فنانشل ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)میں جمع کروائی گئی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کو خارج ازامکان قرار دیا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں حکومت نے آخری رپورٹ ایف اے ٹی ایف میں جمع کروادی ہے اور جس پیشہ وارانہ انداز میں اس کیس کی پیروی کی ہے اس میں بھارت کے علاوہ تمام ریاستوں نے بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب بھی ایف اے ٹی ایف کا وفد جب بھی ملک میں آیا تو پاکستان کا کیس کمزور ہوا کرتا تھا کیوں کہ تمام اداروں کی آرا مختلف ہوتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور دیگر اداروں نے انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، ایف آئی اے، کوست گارڈز، رینجرز، ایف سی اور پاک فوج نے رقم کی غیر قانونی منتقلی، انسانی اور منشیات اسمگلنگ روکنے کے لیے موثر طریقہ کار وضع کیے ہیں۔وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنی سرحدوں پر باڑ لگا رہے ہیں جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف دونوں اس کام کی نگرانی کررہے ہیں اس کے ساتھ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی اور برطانیہ کے ساتھ مجرمان کی حوالگی کے معاہدے جلد ہوجائیں گے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings