Advertisement

ہمایوں اختر اور سعد رفیق میں سے کون الیکشن جیتے گا؟ معروف صحافی کے انکشاف نے سب کو دنگ کر دیا، جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

Advertisements

معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءہمایوں اختر مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق کو شکست دیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 میں عام انتخابات کے دوران

عمران خان بمشکل جیتے تھے اور اب خواجہ سعد رفیق اور ہمایوں اختر کے درمیان مقابلہ ہے۔ پہلے سروے کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے جیتنے کے امکانات 60 فیصد تھے جبکہ ہمایوں اختر کی جیت کے امکانات 40 فیصد تھے لیکن ہماری اطلاعات کے مطابق اب ہمایوں اختر آگے نکل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تازہ ترین سروے کے مطابق ہمایوں اختر کی جیت کے امکانات 55 فیصد پر چلے گئے ہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق کی جیت کے امکانات 45 فیصد سے بھی کم ہو گئے ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ کل ہونے والے انتخابات میں ہمایوں اختر کے ہاتھوں خواجہ سعد رفیق کو شکست ہو گی۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings