Advertisement

’ہماری تنخواہ بہت زیادہ ہے‘ وہ ملک جہاں سینکڑوں ڈاکٹر تنخواہ میں کمی کے لئے احتجاج کرنے لگے، کون سا ملک ہے؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہیں آئے گا کہ دنیا میں یہ بھی ممکن ہے

Advertisements

تنخواہ بڑھانے کے لئے تو احتجاج کیا جاتا ہے لیکن تنخواہ کم کروانے کے لئے احتجاج، یہ کیا بات ہوئی؟ ہمارے ہاں بھی ڈاکٹر احتجاج کرتے ہیں، لیکن تنخواہ بڑھانے کے لئے،مگر کینیڈا میں چشم فلک الگ ہی نظارہ دیکھ رہی ہے جہاں سینکڑوں ڈاکٹر اپنی تنخواہ کم کروانے کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ نیوز ویک کے مطابق کینیڈا کے یہ ڈاکٹر اس بات پر ناخوش ہیں کہ ان کی تنخواہ پھر کیوں بڑھادی گئی ہے کیونکہ وہ تو پہلے ہی بہت اچھی تنخواہ اور مراعات حاصل کررہے ہیں۔

احتجاجی ڈاکٹروں نے اجتماعی دستخطوں کے ساتھ ایک پٹیشن متعلقہ حکام کے حوالے کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی تنخواہ میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے اور یہ رقم نرسوں کی تنخواہوں میں اضافے اور مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کی جائے۔ پٹیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ”ہم، کیوبک کے ڈاکٹر جو کہ ایک مضبوط عوامی نظام پر یقین رکھتے ہیں، اپنی تنخواہوں میں اس اضافے کی سخت مخالفت کرتے ہیں جو ہماری میڈیکل فیڈریشن نے کروایاہے۔“ ڈاکٹروں نے اپنی پٹیشن آن لائن بھی شائع کی ہے جس پر اب تک 700 دستخط ہوچکے ہیں۔ دستخط کرنے والوں میں 213 جنرل پریکٹشنر، 184 سپیشلسٹ اور 149 ریذیڈنٹ میڈیکل ڈاکٹر شامل ہیں جبکہ 162 میڈیکل سٹوڈنٹ بھی اس احتجاج میں شامل ہیں۔

احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نرسوں اور دیگر عملے پر کام کا بوجھ بہت زیادہ ہے لیکن ان کی تنخواہ اس حساب سے مناسب نہیں ہے۔ اسی طرح مریضوں کو بھی صحت کی مزید اچھی سہولیات ملنی چاہئیں، یعنی ڈاکٹروں کی تنخواہ میں کیا گیا اضافہ نرسوں کی تنخواہ میں اضافے اور مریضوں کے لئے بہتر سہولیات پر صرف ہونا چاہئیے۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings