Advertisement

ہماری انگلیوں پر ’فنگر پرنٹس‘ کا تو آپ کو معلوم ہی ہوگا، لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ دراصل ان کا انسانوں کے لئے فائدہ کیا ہوتا ہے؟

Advertisements

وں تو انسانی جسم کا ہر پہلو ہی قدرت کی حیرتناک صناعی ہے لیکن فنگر پرنٹس جیسی بظاہر انتہائی معمولی چیز کو قدرت نے کن مقاصد کے ساتھ تخلیق کیا ہے یہ جان کر سائنسدان بھی انگشت بدنداں ہیں۔ عام تاثر یہ رہا ہے کہ فنگر پرنٹس کی باریک لکیروں کا مقصد ہمارے انگلیوں کی پکڑ کو مضبوط بنانا ہے تا کہ چیزیں ہمارے ہاتھوں سے پھسل نا سکیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہ انہی باریک لکیروں کی وجہ سے ہماری انگلیوں کی جلد ہمہ وقت چیزوں کو چھونے اور پکڑنے کے باوجود رگڑ سے محفوظ رہتی ہے۔

جلد سے نمی کا اخراج ہوتا ہے تو یہ فنگرپرنٹس ہی ہیں جو اس نمی کو ہماری انگلیوں کی پکڑ پر حاوی نہیں ہونے دیتے اور ہم مضبوطی سے چیزوں کو پکڑ سکتے ہیں۔ مانچسٹر یونیورسٹی کے بائیوکیمسٹ رولینڈ اینوز کہتے ہیں کہ یہ فنگر پرنٹس ہی ہیں جو ہماری انگلیوں کی پوروں کو چھالوں سے محفوظ رکھتے ہیں ورنہ تو اشیاءکے ساتھ مسلسل رگڑ کی وجہ سے ہماری انگلیوں کی جلد ہر وقت چھالوں سے بھری رہتی۔فنگر پرنٹس کی لکیریں بظاہر بہت باریک ہوتی ہیں لیکن انگلیوں کے تحفظ کا حیرتناک حد تک بہترین نظام ہیں۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings