Advertisement

گورنر ہائوس پنجاب کی دیواریں کیوں گرانا چاہتا ہوں؟ وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس کے سامنے ایسی وجہ بیان کر دی کہ سب حیران رہ گئے ، کسی کو بھی اس چیز کا خیال نہ آیا جو کپتان سوچتے رہے

Advertisements

گورنر ہائوس پنجاب کی دیواریں کیوں گرانا چاہتا ہوں؟ وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کے سامنےکیا وجہ بتا دی؟ ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی آباد ی پر فوری توجہ کے حوالے سے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میںچیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کے ساتھ وفاقی وزرا ، وزرائے اعلیٰ اور صحافیوں سمیت جید علمائے کرام کی بڑی تعداد شریک ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سمپوزیم سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لاہور کو سرسبز و شاداب دیکھا ہے، راوی صاف ، شفاف بہتا دیکھا ہے۔ اب شہر کنکریٹ میں تبدیل ہو چکا ہے اور کہیں سبزہ نظر نہیں آتا ۔ گورنر ہائوس پنجاب کی دیواریں توڑنے کے پیچھے میرا مقصد یہی تھا کہ لوگ گورنر ہائوس میں موجود باغات اور سبزے کو دیکھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سب چیزیں ماحولیاتی تبدیلی سے جڑی ہوئی ہیں، آبادی میں اضافہ ، درخت، آلودگی، پانی کی قلت، پانی کی آلودگی یہ سب چیزیں ایک دوسرے سے کنیکٹ ہیں۔

دوسری طرف
یاسر شاہ نے تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی تو ان کی 200 وکٹیں مکمل ہوئیں اور اس طرح انہوں نے آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ کا 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں بنایا گیا 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔یاسر شاہ نے 33 میچز

میں 200 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ پہلے بولر ہیں جنہوں نے تیز ترین 200 وکٹیں مکمل کیں۔ انہوںنے جیسے ہی 200وکٹیں مکمل کیں اس کے بعد انہوںنے ابو ظہبی کے گرائونڈ میں سجدہ شکر ادا کیا ۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ ان کے کیرئیر کی بہترین بولنگ تھی۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings