Advertisement

گلیڈی ایٹرز کی شکست پر رو رو کر ہلکان ہونے والی اس لڑکی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی، لیکن دراصل یہ کون ہے؟

Advertisements

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا پہلا ایلیمینٹر میچ انتہائی سنسنی خیز رہا جو پشاور زلمی نے صرف ایک رنز سے جیت لیا۔اس میچ میں جہاں اور بھی بہت کچھ دیکھنے والا تھا وہیں سب کی توجہ کا مرکز یہ لڑکی بنی رہی جو ہر گیند پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرتی رہی لیکن جب میچ کا فیصلہ ہوا تو زاروقطار رونے لگ گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے والی اس لڑکی کی روتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ آخر یہ لڑکی کون ہے؟ تو جناب! بالآخر اس سوال کا جواب مل ہی گیا ہے جو ہر پاکستانی جاننا چاہتا ہے ۔

شائقین کرکٹ کا موقف ہے کہ جس طرح یہ لڑکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر زار و قطار روئی، اس سے بظاہر تو ایسا ہی لگتا ہے کہ یہ ندیم عمر کی صاحبزادی ہیں ۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس لڑکی کے کرکٹ کیلئے جذبات کو قابل قدر قرار دیا ہے۔
روتی ہوئی اس لڑکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور صارفین نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے۔ شاہ آفتاب احمد نے ٹوئٹر پر اس لڑکی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے رونے سے منع کیا۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings