گرم مشروبات پینے سے کونسی بڑی خطرناک بیماری لگ سکتی ہے؟ ماہرین نے ہوش اڑا دئیے
Advertisements
گرم مشروبات پینے سے کونسی بڑی خطرناک بیماری لگ سکتی ہے؟ ماہرین نے آگاہ کر دیا .سردموسم میں گرماگرم چائے، کافی یا سوپ پینے کا اپنا مزہ ہے لیکن خیال رہے کہ یہ مشروبات انتہائی گرم گرم استعمال نہ کیے جائیں کیونکہ عالمی ادارہ صحت کی نئی تحقیق کے مطابق انتہائی گرم مشروبات کا استعمال کینسرجیسے موذی مرض میں مبتلا کر سکتا ہے۔انٹرنیشنل ایجنسی فارریسرچ آن کینسر میں 10 ممالک کے 23سائنسدانوں کے انتہائی گرم مشروبات
اور ان کے کینسرسے تعلق کے بارے میں تقریبا ایک ہزار تحقیق کا جائزہ لیا گیا۔جس کے بعد سائنسدانوں نے نتیجہ اخذکیا کہ انتہائی گرم مشروبات کے استعمال سے کھانے کی نالی کے نازک خلیوں کو نقصان پہنچتا ہے جو آگے چل کر کینسر کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
Advertisement