Advertisement

کیا آپ جانتے ہیں کہ ریلوے ٹریک پر یہ موٹے موٹر پتھر کیوں ڈالے جاتے ہیں اور ان کا کیا فائدہ ہے ؟حیران کن وجہ

Advertisements

ریل گاڑی کا سفرسستا اور تیز سمجھاجاتاہے اور پاکستان میں ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کیلئے عوام زیادہ تر ٹرینوں پر ہی انحصار کرتے ہیں کیونکہ یہ بس یا گاڑی کی نسبت ایک محفوظ سفر بھی ہے تاہم ٹرینوں میں تاخیر کے باعث عوام اس سے ناخوش بھی نظر آتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آپ نے ٹرین کے ٹریک پر پڑی یہ بجری تو ہزاروں بار دیکھی ہو گی

لیکن کبھی آپ نے یہ سوچاہے کہ اس کا مقصد کیاہے ؟ تاہم یہ سوال ہر کسی کے ذہن میں ضرورآ تاہے اور آج ہم آپ کو اس کا فائدہ بھی بتائیں گے ۔ ٹرین کے ٹریک پر ڈالے گئے ان پتھروں کے تیز کونے ٹریک پر بچھے لکڑی کے تختوں کو پھسلنے سے روکتے ہیں ، 200 سال پہلے انجینئرز نے ٹریک بچھانے کے بعد اوپر بڑی مقدار میں بجری کو بھر دیا جس کے بعد ٹرین کوٹریک پر چلانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا تاہم صدیوں پرانے اس عمل میں تاحال کوئی تبدیلی نہیں آ سکی ہے ۔

Advertisement

Source dailyausaf.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings