Advertisement

کیا آپ جانتے ہیں دنیا بننے کے بعد یہ وقت چند دفعہ کہ علاوہ کبھی نہیں رکا ۔۔ وہ وقت کون سا تھا جب وقت کو ٹھہرنا پڑا ؟ ایمان افروز تحریر

Advertisements

بے شک اللہ عزوجل کی ذات بے نیاز اور بے مثل ہے اور اس پاک ذات کی اپنے انبیاء اور ولیوں سے محبت کی بے شمار مثالیں تاریخ کے پنوں میں درج ہیں۔ آج ہم آپ کو تاریخ کے ان 4 واقعات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جب ذاتِ باری تعالیٰ کے حکم سے دنیا میں وقت تھم گیا تھا۔ ٭جب حضور پاک ﷺ کو معراج پر لے جایا گیا جب آنحضرت محمدِ مصطفیٰﷺ کو معراج کے سفر پر لے جایا گیا تو اس وقت دنیا میں وقت تھم گیا تھا کیونکہ جب آپﷺ معراج سے واپس تشریف لائے تو جو وضو کا پانی آپ بہتا چھوڑ گئے تھے وہ ویسے ہی بہہ رہا تھا، دروازے کی کنڈی جیسے ہلتی ہوئی چھوڑ گئے تھے وہ بھی ویسے ہی ہل رہی تھی۔ ٭جب بلال حبشی رضی اللہ عنہہ نے فجر کی آذان نہ دی مؤذنِ اسلام حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہہ کو سچے عاشقِ رسولﷺ اور غلامِ مصطفیٰﷺ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ان کی زبان میں تھوڑی توتلاہٹ تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے ان کے آذان دینے پر اعتراضات اٹھائے۔ تاہم ایک روز جب حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہہ نے آذان نہ دی تو سورج طلوع ہی نہ ہوا۔لوگ نماز سے فارغ ہوکر اپنے کام کاج میں مصروف ہوگئے لیکن سورج نہ نکلنے کی وجہ سے

تشویش میں مبتلا ہوئے کہ سورج کیوں طلوع نہیں ہورہا؟ جس کے بعد حضرت جبرائیلؑ نے حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہہ سے آذان دلانے کا کہا پھر نمازِ فجر ادا کی گئی اور تب جاکر سورج طلوع ہوا۔اسی لئے شاعر نے لکھا ہے۔ عرش والے بھی سنتے تھے جس کو (کیا اذاں تھی اذانِ بلالی (رضی اللہ عنہہ اس واقعے کے بارے میں علامہ اقبالؒ نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا چمک اُٹھا جو ستارہ ترے مقدر کا حبش سے تجھ کو اٹھا کر حجاز میں لایا ہوئی ہے اس سے تیرے غمکدے کی آبادی تری غلامی پہ صدقے ہزار آزادی ٭جب حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہہ کے سر سے دوپٹا سَرک گیا حضور پاکﷺ کی صاحبزادی حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہہ کی بھی کیا شان ہے ایک مرتبہ جب ان کے سر سے دوپٹا سَرکا اور ان کے دو بال نظر آنے لگے تو اس وقت بھی اللّٰہ کے حکم سے وقت رُک گیا۔ ٭جب حضرت علی رضی اللہ عنہہ کی نماز قضا ہورہی تھی ایک مرتبہ جب حضرت علی رضی اللہ عنہہ کی نماز قضا ہورہی تھی تو اللّٰہ عزوجل نے ان سے اپنی محبت کا اظہار اس طرح کیا کہ وقت تھم گیا اور جب تک حضرت علی رضی اللّٰہ عنہہ نے نماز ادا نہ کرلی وقت کو چلنے نہ دیا۔

Advertisement

Source dailyausaf.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings