Advertisement

کیا آپ فلم ’باغی 2‘ کے ہیرو اور جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف کی بہن کو جانتے ہیں اور وہ دکھتی کیسی ہیں ؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

Advertisements

بھارتی سابق اداکار جیکی شیروف نے اپنے دور میں خوب شہرت کمائی اور صف اول کے اداکاروں میں شمار ہوئے تاہم اب ان کا بیٹا ٹائیگر شیروف بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ترقی کی بلندیوں پر پہنچنے کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں تاہم اس تصویر کا دوسرا پہلو بھی ہے جو کہ ان کی بیٹی اور ٹائیگر شیروف کی بہن ہے کیونکہ انہوں نے اداکاری کی دنیاسے خود کو دور رکھتے ہوئے سکرین کے پیچھے کام کرنے کا فیصلہ کیا اور اس پر عمل بھی کر رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جیکی شیرو ف کی بیٹی ’کرشنا ‘ اپنی بولڈنس کے باعث بھارتی اخبارات کی سرخیوں کا مرکز بنتی رہتی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں ، حال ہی میں کرشنا 25 برس کی ہو چکی ہیں اور انہوں نے اس پارٹی کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں تھیں ۔کرشنا اس وقت میڈیا میں بہت زیادہ آئیں جب انہوں نے اپنی نیم برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جسے لے کر کافی بحث بھی جاری رہی تاہم وہ کہتی ہیں کہ انہیں اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ کئی فلموں میں اداکاری کی پیشکش کو بھی ٹھکرا چکی ہیں ۔ٹائیگر شیروف نے فلم ’ہیرو پنتی ‘ سے بالی ووڈ میں انٹری ماری اور وہ کافی حد تک کامیاب رہے تاہم ان کو اصل شہرت فلم ’باغی ‘ سے ملی جس کا سیکوئل بھی کچھ ہی دنوں میں ریلیز ہونے جا رہاہے اور وہ اس فلم کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور اس فلم کو بڑی ’ہٹ ‘قرار دیا جارہاہے ۔

کرشنا نے کیمرے کے پیچھے ہی رہنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے ایک خواجہ سراﺅں پر ایک ڈاکو مینٹری بھی بنائی جبکہ وہ منا مائیکل کی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکی ہیں ۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings