Advertisement

’’کیاآپ جانتے ہیں اللہ نے امت محمدی ﷺ کے لئے جمعہ کا دن کیوں پسند فرمایا؟‘‘ ایمان افروز تحریر

Advertisements

جمعۃ المبارک کا دن امت محمدی ﷺ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے ’’ جمعہ کا دن سارے دنوں کا سردار ہے، اللہ تعالیٰ کے نزدیک جمعہ کا دن سارے دنوں میں سب سے زیادہ عظمت والا ہے۔ یہ دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک عید الاضحی اور عید الفطر کے دن سے بھی زیادہ مرتبہ والا ہے۔ اس دن کی پانچ باتیں خاص ہیں، اس دن اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا، اِسی دن اْن کو زمین پر اتارا، اِسی دن اْن کو موت دی، اِس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ بندہ اس میں جو چیز بھی مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو ضرور عطا فرماتے ہیں، بشرطیکہ کسی حرام چیز کا سوال نہ کرے، اور اسی دن قیامت

قائم ہوگی۔ ابن ماجہ میں بیان کیا گیا ہے کہ تمام مقرب فرشتے ، آسمان، زمین، ہوائیں، پہاڑ، سمندر سب جمعہ کے دن سے گھبراتے ہیں کہ کہیں قیامت قائم نہ ہوجائے۔ اس لیے کہ قیامت، جمعہ کے دن ہی آئے گی ۔لہذا جمعہ کے افضل ہونے پر ہی اللہ نے اس دن کومسلمانوں کے لئے پسند فرمایا ۔روایات میں آتا ہے کہ یہودیوں نے عبادت کے لئے ہفتہ کا دن پسند کیا جس میں مخلوق کی پیدائش شروع بھی نہیں ہوئی تھی، نصاریٰ نے اتوار کو اختیار کیا، جس میں مخلوق کی پیدائش کی ابتدا ہوئی تھی اور امت محمدی کے لیے اللہ تعالیٰ نے خودجمعہ کو پسند فرمایا۔ جس دن اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پورا کیا تھا۔

Advertisement

Source dailyausaf.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings