Advertisement

’کہیں یہ واپس نہ آجائے‘ وہ کرکٹر جس کی بیگم سے باقی تمام کھلاڑیوں کی بیگمات کو بے حد ڈر لگتا ہے کیونکہ وہ۔۔۔

Advertisements

ال ٹیمپرنگ سکینڈل کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر پابندی عائد کی جا چکی ہے جس سے ایک بحث جاری ہے کہ اب ٹیم کا نیا کپتان کون ہو گا۔ ایسے میں آسٹریلیا کے ریٹائرڈ کرکٹر مائیکل کلارک نے پیشکش کی ہے کہ ”اگر کرکٹ آسٹریلیا کے ذمہ داران نے کہا تومیں بطور کپتان ٹیم میں دوبارہ شامل ہو سکتا ہوں۔“مائیکل کلارک کے اس بیان سے آسٹریلیا کی کرکٹ پرتو کچھ اثرات مرتب ہوں گے یا نہیں لیکن آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیگمات اس بیان سے خوفزدہ ہو گئی ہیں اور دعائیں کر رہی ہیں کہ مائیکل کلارک واپس نہ آئے

کھلاڑیوں کی بیگمات کے اس خوف کی وجہ مائیکل کلارک کی خوبصورت بیوی کیلی کلارک ہے۔ چھتیس سالہ کیلی ماڈل ہے اور ہر وقت بن ٹھن کر رہتی ہے۔ جب بیرونی دوروں میں دوسرے کھلاڑیوں کی بیویاں اپنے بچوں کو سنبھالتی پھر رہی ہوتی ہیں، کیلی ڈیزائنرملبوسات پہنے اورمہنگے ہینڈبیگ اٹھائے ایونٹ سے لطف اندوز ہو رہی ہوتی ہے۔ مائیکل کلارک کی ریٹائرمنٹ سے قبل بھی کھلاڑیوں کی بیگمات میں کیلی کو کلیدی حیثیت حاصل تھی اور اب ان بیگمات کو خدشہ ہے کہ اگر وہ واپس آ گئی تو ایک بار پھر ان کی حیثیت ثانوی ہو کر رہ جائے گی۔

کھلاڑیوں کی بیگمات میں سے ایک نے میل آن لائن کو بتایا ہے کہ ”کئی سال قبل ڈیوڈ وارنر کی بیگم کینڈیس وارنر کے حاملہ ہونے کی خبر لیک ہو گئی تھی اور سب کو شبہ ہے کہ وہ کیلی نے ہی لیک کی تھی۔ مائیکل کلارک جب ٹیم میں ہوتا تھا تو کیلی غیراعلانیہ ’نمبر1‘ ہوتی تھی اور ہرکھلاڑی کی بیگم اس سے خوف کھاتی تھی۔ چنانچہ اب اگر وہ واپس آتی ہے تو نجانے کیا ہو گا۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk