Advertisement

کپتان کا دور حکومت میں حیران کن موڑ ، امریکہ نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ، کیا اعلان کر دیا گیا ؟

Advertisements

 کپتان کا دور حکومت میں حیران کن موڑ ، امریکہ نے پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ، کیا اعلان کر دیا گیا ؟ ۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ نئی پاکستانی قیادت سے ساتھ جلد ملاقات کے منتظر ہیں جب کہ پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ امریکی صدر نے کابینہ اجلاس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال نو کے آغاز پر ہی پاکستان کے لیے امریکہ کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے

سوویت یونین کے افغان جنگ کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوویت یونین نے افغانستان آنے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے وہاں حملہ کیا تھا لیکن افغانستان میں لڑتے لڑتے وہ خود دیوالیہ ہو گیا کیونکہ افغان جنگ انتہائی سخت تھی۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ افغانستان میں پاکستان کو لڑنا چاہئیے، وہ بھی اسی خطے میں موجود ہے تاہم اب امریکہ طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے۔ امریکی صدرنے ایشین ری ایشورینس انیشی ایٹو ایکٹ پردستخط کرکے قانون کا درجہ دے دیا۔ نئے قانون کے تحت امریکی حکومت سکیورٹی اوراقتصادی مفادات کوبڑھاوا دینے پررقم خرچ کرے گی۔ یاد رہے کہ دو ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت جواب دیا تھا، بعد ازاں امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے ایک خط میں افغانستان میں قیام امن اور افغان طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر مدد بھی طلب کی تھی۔ تاہم اب امریکی صدر نے پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings