Advertisement

کلثوم نواز کی نماز جنازہ سے قبل نواز شریف نے خاص ہدایات جاری کردیں

Advertisements

کلثوم نوازکی نمازجنازہ کیلئےآنےوالوں کوصرف شریف میڈیکل کمپلیکس کا بتایا جائے، تدفین کے وقت بھی رشتہ دار اور صرف گھر والے وہاں موجود ہوں پارٹی رہنماء کوشش کریں تونہ آنے دیا جائے۔قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی پارٹی کارکنان کوہدایات

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کارکنان کوبیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں،انہوں نے کہا کہ کل جمعہ کو رشتہ دار وں کے سواکوئی گھر میں نہ آئے،،کلثوم نواز کی نمازجنازہ کیلئے آنے والوں کوصرف شریف میڈیکل کمپلیکس کا بتایا جائے،تدفین کے وقت بھی رشتہ دار اور صرف گھر والے وہاں موجود ہوں پارٹی رہنماء کوشش کریں تونہ آنے دیا جائے۔
ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی نمازجنازہ کے حوالے سے پارٹی کارکنان کوہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی کل جمعہ کونمازجنازہ کیلئے جاتی امراء گھر میں رشتہ داروں کے علاوہ کوئی نہ آئے۔
نمازجنازہ کیلئے آنے والوں کوصرف شریف میڈیکل کمپلیکس کا بتایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نمازجنازہ اور تدفین کے بعد بھی سینئر رہنماؤں اور پارٹی کارکنان کوگھر کی طرف آنے سے روک دیا جائے۔

تدفین کے وقت بھی رشتہ دار اور صرف گھر والے وہاں موجود ہوں پارٹی رہنماء کوشش کریں تونہ آنے دیا جائے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف سے تعزیت کیلئے آنے والے پارٹی کارکنان نے ملاقات کی۔ تعزیت کیلئے آنے والے ارکان کی وہاں ایک لمبی اور بڑی قطار لگی ہوئی تھی۔ تاہم نوازشریف تعزیت کرنے والوں سے ملاقات کیلئے جاتی امراء کے گراؤنڈ میں آگئے۔
جہاں پرن لیگ کے ارکان نے ان سے اظہار تعزیت کیا۔ دوسری جانب سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی لندن میں نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔لندن ریجنٹ پارک مسجدمیں کلثوم نوازکی نمازجنازہ امام شیخ خلیفہ عزت نے پڑھائی۔ نمازجنازہ میں مرحومہ کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز،، سمدھی اسحاق ڈار،، شہبازشریف،چوہدری نثار،عزیز واقارب، سابق وزیراعظم چودھری عبدالمجید سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بیگم کلثوم نوازکی میت کل صبح6 بجے لاہور ایئرپورٹ پرپہنچ جائے گی۔ کلثوم نواز کی میت پی کے758 کے ذریعے پاکستان لائی جائے گی۔جس کے بعد ان کی نماز جنازہ جاتی امراء میں شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ کلثوم نواز کی تدفین ان کے مرحوم سسرمیاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی۔ شہبازشریف کلثوم نوازکی میت لینے کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن میں11ستمبر بروزمنگل کوانتقال کرگئی تھیں، کلثوم نوازکینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، ایک سال25 دن لندن میں زیرعلاج رہیں، انہیں پھیپھڑوں کی سنگین بیماری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ کلثوم نواز17اگست 2017 میں کینسر کی بیماری کے علاج کیلئے لندن گئی تھیں۔
گزشتہ سال 22 اگست کوکلثوم نواز کی بیماری کی تصدیق ہوئی تھی۔ بیگم کلثوم نواز13مہینے لندن میں زیرعلاج رہیں۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی وفات کے بعد ان کے شوہر سابق وزیراعظم نوازشریف ،بیٹی مریم نواز،، داماد کیپٹن ر صفدرجوکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں ۔ان کوپیرول پررہائی دی گئی۔ تاکہ وہ اپنی اہلیہ کے نمازجنازہ میں شرکت کرسکیں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings