Advertisement

کعبہ کے فرش پر لگا انتہائی نایاب سفید پتھر رات اور دن میں اس پتھر کے باریک مسام کیا کام کرتے ہیں ؟ حیران کن رپورٹ

Advertisements

موسم گرما میں جب سورج آگ برسا رہا ہوتا ہے تو مسجد حرام اور حرم کا فرش اس وقت بھی زائرین کو ٹھنڈک کا احساس دلاتاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حرمین کے جنرل امور کے ذمہ دار ادارے کے حکام نے کہا ہے کہ گرمیوں میں بھی سنگ مرمر کی ٹھنڈک کی وجہ اس پتھر کی خاصیت ہے۔یہ پتھر قدرتی طور پر ہی ایسی ساخت رکھتا ہے جو گرمیوں میں بھی ٹھنڈک پیدا کرتا ہے۔حرمین شریفین کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ گرمی اور روشنی دونوں کو منعکس کرنے والا یہ سنگ مرمرالتاسوس کہلاتا ہے۔جو بہتنایاب پتھر ہے۔ گرانیٹ اور قدرتی سنگ مرمر میں یہ خصوصیت نہیں پائی جاتی۔ اس پتھر کو یونان کے پہاڑوں سے نکالا گیا اور وہاں سے حرم مکی کے لیے لایا گیا ہے۔خیال رہے کہ حرم مکی میں پانچ سینٹی میٹر موٹی ٹائلیں لگائی گئی ہیں۔

یہ پتھر رات کے اوقات میں باریک مساموں کے ذریعے رطوبت جذب کرتے ہیں اور دن کے وقت اس رطوبت کو خارج کرتے ہیں۔اس طرح یہ پتھر قدرتی طور پر بھی گرمی میں ٹھنڈا رہتا ہے۔ جہاں تک فرش کے نیچے ٹھنڈا پانی چھوڑنے کی بات ہے تو وہ قطعی بے بنیاد ہے۔

Advertisement

Source dailyausaf.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings