Advertisement

کس دوست ملک سے کتنے ارب ڈالر ایک دو روز میں پاکستان پہنچنے والے ہیں؟وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستانیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

Advertisements

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہےکہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر ایک دو روز میں پاکستان آجائیں گے۔یہ بات انہوں نے اوورسیز چیمبر آف کامرس میں صنعت کاروں سے ملاقات کے دوران کی۔ صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف سے قرض کے ٹارگٹ کا تعین نہیں ہوا اس پر کام ہو رہا ہے، جب آئی ایم ایف کی ٹیم لیڈر شپ کے ساتھ بیٹھےگی تو فنانسنگ کےنمبرز پر بات ہوگی تاہم آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنڈیاور دیگر رقم ترسیل کے طریقوں نے ملک میں تباہی مچائی، ایف اے ٹی ایف سنجیدہ معاملہ ہے، جنوری میں ایف اے ٹی ایف میں اچھی پیش رفت کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب سے ایک دو روز میں ایک ارب ڈالر پاکستان آجائینگے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings