Advertisement

ڈیلپورٹ کی تاریخ ساز سینچری، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ناقابل حصول ہدف دے دیا

Advertisements

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے پاکستان میں ہونے والے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 239رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر جارح مزاج لیوک رونکی کو سلپ میں حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کرا دیا،

فل سالٹ بھی کچھ خاص نہ کرپائے اور10رنز بنا کر سندیپ لامیچن کا شکار بن گئے ،کیرون ڈیلپورٹ اور چیڈ وک والٹن نے تیسری وکٹ کے لیے69گیندوں پر118رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی اور اس دوران ڈیلپورٹ نے اپنی23ویں ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد چیڈوک والٹن 48رنز بنا کر ڈیوڈ ویئز کی گیند پر بولڈ ہوئے، ڈیلپورٹ جم کر بولرز کی پٹائی کرتے رہے اورصرف49 گیندوں پر سنچری بنائی ،انہوں نے 117 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 13 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔

آصف علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی ہے، انہوں نے 21 گیندوں پر 55 رنز بنائے جس میں نصف درجن چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 3وکٹوں پر 238 رنز بنائے جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہے۔قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، لامنچنے اور وائسے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے شاہین آفریدی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 62 رنز دیے۔

ٹاس کے موقع پر قلندرز کے کپتان فخرز مان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے رونکی اچھی بیٹنگ کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف پلان تیار کرلیا ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا تھا کہ بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings