Advertisement

چیف جسٹس نے کالا باغ ڈیم بھی بنانے کا اعلان کردیا

Advertisements

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ قوم میں یکجہتی ہوگی توکالاباغ ڈیم بھی بنائیں گے، کالاباغ ڈیم ہی ملک وقوم کی بقاء کا ضامن ہے، ڈیمز فنڈ اب تحریک بن گئی ہے، پانی کی قلت کا واحد حل ڈیمز ہیں۔ انہوں نے آج یہاں لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ڈیمز فنڈ میں بھرپور حصہ لیا۔

پانی کی قلت کا واحد حل ڈیمز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیمز فنڈ اب تحریک بن گئی ہے۔ خواجہ سراؤں کی جانب سے ایک لاکھ روپے دیے۔ خواجہ سرا بھائیوں کی طرف سے اپنے پاس سے ایک لاکھ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔اخوت کی طرف سے 10لاکھ روپے کا عطیہ دیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے ایک ارب روپے کا چیک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم میں یکجہتی ہوگی توکالاباغ ڈیم بھی بنائیں گے۔کالاباغ ڈیم ہی ملک وقوم کی بقاء کا ضامن ہے۔ اس سے قبل آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زمین سے پانی نکال کرمنرل واٹر کے طور پربیچنے والوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آج سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں منرل واٹر کمپنیوں کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 6 کا باریک بینی سے مطالعہ کررہا ہوں۔تاکہ ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کیخلاف غداری کا مقدمہ قائم ہوسکے۔ کیونکہ ڈیمزبننے کی مخالفت کرنے والے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں صرف ملک وقوم کی خدمت کررہا ہوں، مجھے ریٹائرمنٹ کے بعد کسی عہدے کی ضرورت یا کسی عہدے کا شوق نہیں ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے کسی بھی عہدے کی پیشکش کرنے

والے شرمندہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی خدمت کرنی چاہیے۔اعتزازصاحب! اگر پاکستان نہ ہوتا تومیں اس وقت آپ کا منشی ہوتا۔ہم نے پاکستان کی بہت خدمت کرنی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے منرل واٹر بیچنے والی بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز کوکل ریکارڈ سمیت سپریم کورٹ میں طلب کرلیا ہے۔دیکھنا ہوگا کہ ایک لیٹر پانی کی بوتل میں کتنے منرلزہوتے ہیں؟ اس موقع پروکیل وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کوآگاہ کیا کہ منرل واٹربنانے والی کمپنیاں حکومت کوفی لیٹر 25پیسے ادا کرتی ہیں۔جبکہ کمپنیاں 50روپے فی لیٹر پانی لوگوں کوفروخت کرتی ہیں۔یہ کمپنیاں پانی سے اربوں روپے منافع کماتی ہیں۔دوسری جانب چیف جسٹس ثاقب نثار نے دیا میر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ قائم کررکھا ہے۔ جس میں شہریوں سمیت اداروں کے ملازمین اور طلباء ،اوورسیزپاکستانی بڑھ چڑھ کراپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ واضح رہے سپریم کورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں اب تک 3 ارب27 کروڑاور پانچ لاکھ سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ڈیمز فنڈ قائم کرنے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کوخراج تحسین بھی پیش کیا

انہوں نے قوم سے خطاب میں وزیراعظم اور چیف جسٹس ڈیمز فنڈ کواکٹھا کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں سمیت تمام شہریوں کو ڈیمز فنڈ میں عطیات جمع کروانے کی اپیل بھی کررکھی ہے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings