Advertisement

پی ٹی آئی پیپلزپارٹی سے کو ئی سپورٹ نہیں مانگ رہی،سندھ کی بہتری کے لئے پی پی پی کوہمارے ساتھ بات کرناہوگی

Advertisements

تحریک انصاف کے رہنما و نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں ہرچیزپرقابض ہے ،تحریک انصاف پیپلزپارٹی سے کو ئی سپورٹ نہیں مانگ رہی لیکن سندھ کی بہتری کے لئے پی پی پی کوہمارے ساتھ بات کرناہوگی۔نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘ کو دیئے گئے اپنے انٹر ویو میں عمران اسما عیل کا کہناتھا کہ ہمیں ہر حال میں کام کرنا ہے ،5 برس بعد لوگ ہم سے پوچھیں گے کہ کیا کیا؟وہ یہ نہیں تسلیم کریں گے ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا،

پیپلزپارٹی ساتھ دے یا نہ دے ہم اپنا ایجنڈا نافذ کریں گے،بے نظیر بھٹو کے ساتھ پیپلزپارٹی کا نظریہ دفن ہو گیا ہے،پیپلزپارٹی سندھ میں ہرچیزپرقابض ہے،پیپلزپارٹی بغیرکمیشن کے کام نہیں کرتی ، کراچی میں کچرا اٹھانے والی کمپنی کے پیچھے بھی پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے، پیپلزپارٹی تمام تر کرپشن کے باوجود تمام ترقیاتی بجٹ استعمال نہیں کر سکی ، پیپلزپارٹی وفاق کی مدد کے بغیر نہیں چل سکے گی،ہم ملک کو نوجوان اور بولنے والا صدر دیں گے، وفاق پیپلزپارٹی کو پیسے نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ میری یہ کوشش ہوگی کہ کراچی و سندھ کے عوام کی بھلائی کے لئے ہر ممکن کوشش کروں،ملک میں اداروںکوغیرسیاسی کرناہوگا، گورنرکے عہدے کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا، گورنر سندھ بااختیار ہو تا ہے اوراس کا اداروں میں اثر سوخ ہوتا ہے، اگر صوبائی حکومت کام نہیں کر تی تو ہم وفاق سے مدد لیں گے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے احتساب کی باتیں کرنیوالے آج ان کیساتھ ہیں، ہم تو پیپلز پارٹی سے کہتے ہیں کہ آئیں مل کر چلیں،سندھ کی بہتری کیلئے مل کرکام کریں گے ،پولیس میں ریفارمزلائیں گے،کراچی کے میئرکواختیارات ملنے چاہئیں جبکہ ایم کیوایم مرکزمیں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ اب نیب کو بھر پور طریقے سے ایکٹو ہونا پڑے گا، کے پی کے کی پولیس آج بہترین پولیس ہے، اسی طرح ہم سندھ پولیس کو بھی بہتر کریں گے اور ریفارمز لائیں گے، خیبرپختونخواکی طرح سندھ پولیس بھی ٹھیک ہوسکتی ہے، نیب تحریک انصاف سے احتساب شروع کرے۔

تحریک انصاف کے رہنما و نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں ہرچیزپرقابض ہے ،تحریک انصاف پیپلزپارٹی سے کو ئی سپورٹ نہیں مانگ رہی لیکن سندھ کی بہتری کے لئے پی پی پی کوہمارے ساتھ بات کرناہوگی۔نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘ کو دیئے گئے اپنے انٹر ویو میں عمران اسما عیل کا کہناتھا کہ ہمیں ہر حال میں کام کرنا ہے ،5 برس بعد لوگ ہم سے پوچھیں گے کہ کیا کیا؟وہ یہ نہیں تسلیم کریں گے ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا، پیپلزپارٹی ساتھ دے یا نہ دے ہم اپنا ایجنڈا نافذ کریں گے،بے نظیر بھٹو کے ساتھ پیپلزپارٹی کا نظریہ دفن ہو گیا ہے،پیپلزپارٹی سندھ میں ہرچیزپرقابض ہے،پیپلزپارٹی بغیرکمیشن کے کام نہیں کرتی ، کراچی میں کچرا اٹھانے والی کمپنی کے پیچھے بھی پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے، پیپلزپارٹی تمام تر کرپشن کے باوجود تمام ترقیاتی بجٹ استعمال نہیں کر سکی ، پیپلزپارٹی وفاق کی مدد کے بغیر نہیں چل سکے گی،ہم ملک کو نوجوان اور بولنے والا صدر دیں گے، وفاق پیپلزپارٹی کو پیسے نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ میری یہ کوشش ہوگی کہ کراچی و سندھ کے عوام کی بھلائی کے لئے ہر ممکن کوشش کروں،ملک میں اداروںکوغیرسیاسی کرناہوگا، گورنرکے عہدے کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا، گورنر سندھ بااختیار ہو تا ہے اوراس کا اداروں میں اثر سوخ ہوتا ہے، اگر صوبائی حکومت کام نہیں کر تی تو ہم وفاق سے مدد لیں گے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے احتساب کی باتیں کرنیوالے آج ان کیساتھ ہیں، ہم تو پیپلز پارٹی سے کہتے ہیں کہ آئیں مل کر چلیں،سندھ کی بہتری کیلئے مل کرکام کریں گے ،پولیس میں ریفارمزلائیں گے،کراچی کے میئرکواختیارات ملنے چاہئیں جبکہ ایم کیوایم مرکزمیں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ اب نیب کو بھر پور طریقے سے ایکٹو ہونا پڑے گا، کے پی کے کی پولیس آج بہترین پولیس ہے، اسی طرح ہم سندھ پولیس کو بھی بہتر کریں گے اور ریفارمز لائیں گے، خیبرپختونخواکی طرح سندھ پولیس بھی ٹھیک ہوسکتی ہے، نیب تحریک انصاف سے احتساب شروع کرے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings