Advertisement

پی ایس ایل کی نشریات بند ہونے پرشاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے، قوم کو خوش کردیا

Advertisements

بھارتی نشریاتی ادارے آئی ایم جی ریلائنس نے بھارت میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نشریات بند کرنے کا اعلان کیا تو کئی بھارتی ویب سائٹس نے بھی پی ایس ایل کوریج روک دی مگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انتہائی کم وقت میں نئی کمپنی کیساتھ معاہدہ کر لیا۔

پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے بھی آئی ایم جی ریلائنس کی جانب سے پی ایس ایل کی پروڈکشن بند کرنے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ”مشکل وقت میں ہی یہ پتہ چلتا ہے کہ کون آپ کا دوست ہے۔ یہ دنیا کو باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ پڑھے لکھے ہیں؟ پڑھے لکھے لوگ اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کرتے۔“

رمیز راجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا اور لکھا ”میرے والد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے، اللہ سبحان و تعالیٰ ان پر اپنی رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطاءفرمائے۔ آمین۔۔۔“رمیز راجہ کی جانب سے یہ ٹویٹ سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں اور کرکٹرز کی جانب سے تعزیت اور دعاﺅں کا سلسلہ جاری ہے۔ رمیز راجہ پاکستان، بریسل برنرز، کراچی بلیوز، کراچی ڈولفنز، کراچی ہاربر، کراچی زیبراز، پاکستان اے، پاکستان انڈر 19 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیموں میں کھیل چکے ہیں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings