Advertisement

پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی پر لیوک رونکی کی اہلیہ میدان میں آئیں تو پاکستانی دیکھتے ہی رہ گے، وہ کیسی نظر آتی ہیں

Advertisements

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی نے باﺅلرز کو خوب دھویا اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔شاندار کارکردگی دکھانے اور اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے پر لیوک رونکی کی اہلیہ بھی میدان میں آ گئیں اور اپنے ’میاں‘ کی کارکرگی کو سراہا تو پاکستانی انہیں دیکھتے ہی رہ گئے لیکن جب ان کا اپنے شوہر کیلئے پیغام پڑھا تو بے اختیار قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد یاد آ گئے۔

لیوک رونکی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی کارکردگی کی تعریف کی لیکن اس کیساتھ ہی فوراً گھر واپس آنے کی ہدایت بھی کر دی۔ رونکی میدان میں باﺅلرز پر تو حاوی ہیں لیکن گھر میں فرمانبردار شوہر بن کر رہتے ہیں جنہوں نے فوراً اہلیہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے واپسی کی راہ لی کہ کہیں بات بگڑ نہ جائے۔
یہ سب کچھ ہونے کے بعد پاکستانیوں کو سرفراز احمد یاد آ گئے کیونکہ جب ان سے سوال کیا گیا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کیوں نہیں آ رہے تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ”گورے اپنی بیویوں کو سٹریس دینے سے ڈرتے ہیں اور یہاں ہماری بیویاں ہمیں سٹریس دیتی ہیں۔“

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings