Advertisement

پی ایس ایل سے پاکستان کی کرکٹ کو ایک اور نیا کرکٹ اسٹار مل گیا، حسن علی نے نام بتا دیا

Advertisements

پشاور زلمی کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے حارث رئوف اچھا ٹیلنٹ ہیں، حارث رئوف کی بولنگ میں پیس اور سوئنگ ہے، وہ بہت اچھا بولرہے، وہ پاکستان ٹیم میں کھیل سکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے میں اٴْنھیں بہت مدد ملی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایمرجنگ ٹیلنٹ کے لیے بہت اچھا پلیٹ فارم ہے، پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کو بہت ٹیلنٹ ملا اور آئندہ بھی ملے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں حسن نے تباہ کن اسپیل کرکے لاہور قلندرز کے ہوش اڑادیے، حسن علی نے اپنی جارحانہ بولنگ سے چار وکٹیں

سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیلنا چاہیئے ۔ ایک انٹرویوکے دوران ہربھجن سنگھ کاکہنا تھا کہ بھارت کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے انکار کردینا چاہیئے ، بھارتی ٹیم اتنی مضبوط ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کھیلے بغیر بھی ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔ہربھجن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کسی طور پر پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات بحال کرنے کی ضرورت نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ ملک سے محبت کسی بھی چیز سے زیادہ اہم ہوتی ہے ،کرکٹ ہو، ہاکی ہو یا کوئی ا ور بھی سپورٹس ہو اس کی تب کوئی اہمیت نہیں ہوتی جب سرحدوں پر روزانہ ہمارے جوان مارے جارہے ہیں ،ہمیں پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات نہیں رکھنے چاہیئے، ہم دنیا کو کھلانے کے لیے اکیلے ہی کافی ہیں ،کرکٹ یا اور بھی کھیل اہم نہیں ہے، ہم اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، ان کی موت ضائع نہیں جانی چاہیئے ۔

ہربھجن سنگھ کامزید کہنا تھا کہ اس وقت مشکل وقت ہے کیوں کہ اتنا بڑا حملہ ہوا ہے،جہاں تک کرکٹ کی بات ہے تو ہمیں پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہیئے ورنہ وہ اسی طرح ہمارے جوانوں کو مارتے رہیں گے ۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings