Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے زبردست خوشخبری

Advertisements

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصںوعات سستی ہونے کا واضح امکان۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصںوعات سستی ہونے کے واضح امکانات ہیں۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ کچھ ہفتوں سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گھٹنے کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا، وہ اب تک جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران کو تیل کی سپلائی کی مشروط اجازت ملنے اور بین الاقوامی سطح پر معاشی سست روی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو رہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 1 ڈالر 60 سینٹس کمی کے بعد 59 ڈالر فی بیرل اور برطانوی خام تیل بھی 1 ڈالر 60 سینٹس کمی کے بعد 69 ڈالر36 سینٹس فی بیرل کی قیمت تک پہنچ گیا ہے۔

دو ہفتوں کے درمیان عالمی منڈی میں خام تیل 9 فیصد یعنی 6 ڈالر فی بیرل سستا ہوچکا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے سے پاکستان میں بھی حکومت کی جانب سے دسمبر کے ماہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ نے بھی کچھ روز قبل عندیہ دیا تھا کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ضرور کمی کی جائے گی۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings