Advertisement

پشاور زلمی ایک بار پھر تمام ٹیموں پر بازی لے گئی۔۔ چین کے بعد کس ملک کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل 4کیلئے ٹیم میں شامل کر لیا؟ سفیر کا خیر مقدم

Advertisements

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) اس وقت اپنے چوتھے سیزن میں داخل ہورہی ہے اور اب اس کا شمار دنیا کی کامیاب ترین ٹی ٹونٹی لیگز میں ہوتا ہے ۔پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن اگلے مہینے سے شروع ہورہا ہے جس میں اے بی ڈیویلیئرز ، کولن منرو اور شین واٹسن جیسے سٹار کرکٹرزایکشن میں نظر آئیں گے ،شائقین کرکٹ کے لیے یہ بات قابل حیرت ہوگی کہ اس سال دو ترک کرکٹرز بھی پی ایل ایل 4کا حصہ بنیں گے ، پاکستا ن سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ”وزیر اعظم عمران خان کا ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ویژن قابل تعریف ہے،اس سال تر کی کے دو کرکٹرز پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے سکواڈ کا حصہ ہوں گے “

دونوں کھلاڑیوں کو انقرہ میں پشاور زلمی فاﺅنڈیشن کے کیمپ کے دوران منتخب کیا گیا تھا ۔پاکستان میں ترک سفیر مصطفی یر داکل نے پشاور زلمی کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں کرکٹ کا بخار زور پکڑ رہا ہے

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings