Advertisement

پاکستان نے چوتھی جنریشن والے دنیا کے جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر کو لانچ کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

Advertisements

پاک فضائیہ کا جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع کرنے کا اعلان، جدید ترین آلات اور ریڈار سے لیس یہ لڑاکا طیارہ چوتھی جنریشن کے جنگی طیاروں کا ہم پلہ ہوگا، مارچ 2020 تک طیارے کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے بتایا ہے کہ جدید ترین ریڈار سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 طیارہ مارچ 2020 تک آپریشنل کر دیا جائے گا۔ پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی باقاعدہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی تیاری اسی سال شروع ہو جائے گی۔

جدید ترین ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کرلیا جائے گا۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا۔ مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں پاک فضائیہ کے فلیٹ میں شامل ہوں گے اور یوں بلاک 2 طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ تربیتی امور کیلئے 2 نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر بی طیارہ بھی فضائی بیڑے میں شامل کیا جارہا ہے۔ یہ طیارہ بھی مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔

جدید ترین آلات اور ریڈار سے لیس یہ لڑاکا جہاز عالمی منڈیوں میں موجود چوتھی جنریشن کے جنگی طیاروں کا ہم پلہ ہو گا۔ یہ طیارہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ میں ہی تیار کیا جا ئے گا۔ واضح رہے کہ فروری کے ماہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپوں کے بعد سے پاکستان اور چین کے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔ جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کے 2 جنگی طیارے مار گرائے تھے، جس کے بعد سے کئی ممالک نے اس طیارے کو خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings