Advertisement

پاکستان نے ون ڈے کرکٹ کی 48سالہ تاریخ بدل دی،مسلسل کتنے میچوں میں 300سے زائد رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا؟

Advertisements

چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کی 48سالہ تاریخ کا منفر دترین ریکارڈ بنا ڈالا ۔ٹرینٹ برج ناٹنگھم میں کھیلے جارہے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا تاہم امام الحق صرف 3 رنز بنانے کے بعد کہنی میں گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، فخر زمان اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کے لیے شاندار پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد فخر زمان57رنز بنا کر کیرن کی گیند پر مارک ووڈ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے،

بابر اعظم نے سیریزمیں اپنا مقابلہ کھیلنے والے محمد حفیظ کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 104رنز جوڑے اور اس دوران حفیظ نے اپنی37ویں نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ59رنز بنا کر مارک ووڈ کا شکار بنے ،بابر اعظم نے اپنی9ویں سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ115رنز بناکر آﺅٹ ہوئے، آصف علی اس بار بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور17رنز بنا کر آرچر کا شکار بنے،عماد وسیم 12رنز بناکر کیرن کا تیسرا شکار بنے،شعیب ملک41رنز بنا کر ہٹ وکٹ آﺅٹ ہوگئے،حسن علی بھی صرف ایک رن بنا سکے، کپتان سرفراز احمد آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے، انہوں نے 14 گیندوں پر 21 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹون کے نقصان پر 340 رنز بناسکی۔

پاکستان ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 3مقابلوں میں 340رنز سے زیادہ سکور کرنے والے پہلی ٹیم بن گئی ہے،گرین شرٹس نے اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف دیگر دو ون ڈے میچز میں361اور358رنز سکور کیے تھے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings