Advertisement

پاکستان میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ سے قبل اہم اعلان کردیا گیا

Advertisements

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل نے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی ۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی اور بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

عالمی شہرت یافتہ معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کل بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ بھی پڑھائیں گے۔ یاد رہے کہ آج بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن کےریجنٹ پارک میں بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی، جس کے لیے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد کے امام شیخ خلیفہ عزت پٹھائیں گے۔
اسلامک سنٹر کی مسجد میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں شہباز شریف،،حسن ،،حسین نواز اور ان کے خاندان کے دیگر افراد شریک ہوں گے۔

جس کے بعد لندن کے مقامی وقت کے مطابق شام سوا چھ بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لیے اُڑان بھرے گی اور کل صبح 5 بجکر 55 منٹ پر پاکستان میں لینڈ کرے گی۔ اس موقع پر نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کے ہمراہ نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی اسما اور صاحبزادے حسین نواز کے 2 بیٹوں سمیت خاندان کے دیگر افراد پاکستان آئیں گے۔
واضح رہے کہ والدہ کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ان کے صاحبزادے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئیں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ جمعہ کی شام 5 بجےشریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائے گی جس کے بعد بیگم کلثوم نواز کے ان کے سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔خیال رہے جاتی امراء رائےونڈ میاں نوازشریف کی رہائش گاہ اوراس کے ساتھ ہی ایک چھوٹا سا قبرستان بھی ہے جس میں دو قبریں میاں نوازشریف کے والد میاں شریف مرحوم اور میاں عباس شریف مرحوم کی ہیں اور اب اس چھوٹے سے قبرستان میں بیگم کلثوم نواز کو بھی سپرد خاک کیا جائے گا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی رسم قل 16ستمبر بروز اتوارعصرتا مغرب جاتی امرامیں ہوگی۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings