Advertisement

پاکستان سپر لیگ4 میں پہلی مفت سروس۔۔ کرکٹ سٹیڈیم جانے والوں کیلئے دبئی حکومت کا ایسا زبردست اعلان۔۔ پاکستانیوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا

Advertisements

دبئی حکومت کا پی ایس ایل کیلئے مفت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان، دبئی کے مختلف مقامات سے کرکٹ اسٹیڈیم تک آر ٹی اے کی بسوں میں مفت سفر کیا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل دبئی کی حکومت کی جانب سے شائقین کرکٹ کیلئے شاندار اعلان کیا گیا ہے۔ دبئی حکومت نے پی ایس ایل کیلئے مفت پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ دبئی حکومت کے ادارے آر ٹی اے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دبئی کے مختلف مقامات سے کرکٹ اسٹیڈیم تک آر ٹی اے کی بسوں میں مفت سفر کیا جا سکے گا۔ اس سہولت کے باعث متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے محنت کشوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا چوتھا سیزن آج رات شروع ہونے جارہا ہے۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل 4 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراﺅنڈز کریں گے۔ذرائع کے مطابق جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز،

22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین شیڈول میچز شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں،ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں ،اس سٹیڈیم میں 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings