Advertisement

پاکستان سپر لیگ 4شروع ہونے سے پہلے بوم بوم آفریدی کی فارم میں دھماکہ خیز واپسی۔۔

Advertisements

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کی جانب سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل ) میں دھوم مچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ 38سالہ شاہد آفریدی نے منگل کو کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے چٹاگانگ وائی کنگز کےخلاف شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے4اوورز میںمحض10رنز دے کر2شکار کیے، ان کی شاندار باﺅلنگ کے سبب کومیلا وکٹورینز نے میچ میں7وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے،شاہد اب تک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن کے 10میچز میں13.33کی اوسط سے15وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ،

انہوں نے اب تک اپنے بلے بازی کے ذریعے20.50کی اوسط سے123رنز بھی سکور کیے ہیں جن میں12چوکے اور8چھکے شامل ہیں ،شاہد آفریدی اب تک292ٹونٹی ٹونٹی میچز میں33مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں جو ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ کے دیگر مایہ ناز آل راﺅنڈرز سے زیادہ ہیں ، اس فہرست میں دوسرا نمبر سابق ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر ڈوین براوو کا ہے جنہوں نے 427میچز میں30مرتبہ مین دی آف میچ کا ایوارڈ جیتا، سابق آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن اب تک284میچز میں29مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ، ایک اورویسٹ انڈین آل راﺅنڈر کیرون پولارڈ اب تک440میچز

میں27مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی رہ چکے ہیں ،بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر شکیب الحسن اب تک289میچز میں 23مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی بن چکے ہیں ، سابق پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ اب تک256میچز میں21مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں ، ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر آندرے رسل اب تک277میچزمیں21مرتبہ مین آف دی میچ رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ شاہد آفرید ی اب تک 292ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 18.65کی اوسط سے4105رنز سکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور9نصف سنچریاں شامل ہیں ، مایہ ناز آل راﺅنڈراب تک 21.70کی اوسط سے322وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔ شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کے بعد4000ٹونٹی ٹونٹی رنز اور300وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے کھلاڑی بھی ہیں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings