Advertisement

پاکستان آرمی میں بطور سولجر بھرتیاں شروع،پاکستان کے کسی بھی ضلع سے تعلق رکھنے والے درخواست دے سکتے ہیں،تفصیلات جاری

Advertisements

آرمی سلیکشن اینڈ رکروٹمنٹ سینٹرپنوعاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمی میں بطور سولجر بھرتی 10اپریل سے10 مئی 2019تک جاری ہے۔ امیدواران اپنے آپ کو آرمی کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pk پر آن لائن یا بھرتی مرکز پنوعاقل آکر رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں، آرمی سلیکشن اینڈ رکروٹمنٹ سینٹرپنوعاقل میں سکھر، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہروفیروز اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدواران کی بھرتی ہوگی۔ بھرتی ہونے کیلئے اصل تعلیمی اسناد، ڈومیسائل، کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ یا اگر عمر 18سال سے کم ہے تو فارم بی، 6تصاویر پاسپورٹ سائز اور والد کے شناختی کارڈ کی 5کاپیاں ساتھ لانا ضروری ہونگے۔

مزید تفصیلات کیلئے آرمی سلیکشن اینڈ رکروٹمنٹ سینٹرپنوعاقل کے نمبرز0715805599 اور 03033573741 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اقلیتوں (Minority) کی بھرتی کیلئے ایسے تمام امیدوار جن کی شہریت پاکستانی ہو وہ پاکستان کے کسی بھی ضلع سے تعلق رکھتے ہوں آرمی سلیکشن اینڈ رکروٹمنٹ سینٹرپنوعاقل میں بھرتی ہوسکتے ہیں، عمر کی حد ساڈھے17سال سے 23سال تک ہونی چاہئے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings