Advertisement

پاکستانی ملکہ حسن کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ برپاہوگیا، یہ کون ہے؟ دیکھ کر پاکستانیوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا کہ ایسا بھی ممکن ہے

Advertisements

کسی بھی قسم کے عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان سے کوئی لڑکی ملک کی نمائندگی کے لئے شرکت نہیں کرتی لیکن بیرون ملک مقیم بعض پاکستانی نژاد لڑکیاں ضرور ان مقابلوں میں چلی جاتی ہیں۔ مس ارتھ پاکستان 2017ءرامینہ اشفاق بھی ایک ایسی ہی مثال ہیں۔

ویب سائٹ ’بیوٹی پیجنٹس‘ کے مطابق رامینہ سوشل میڈیا اور خصوصاً ویب سائٹ انسٹاگرام پر بہت مقبول ہیں۔ وہ خوبصورت اور دلکش ہیں اور انسٹاگرام پر ان کی تصاویر منفرد اور بولڈ انداز کی وجہ سے مقبولیت رکھتی ہیں۔

ان میں سے اکثر تصاویر میں رامینہ نے مغربی طرز کے ملبوسات زیب تن کررکھے ہیں اور کچھ تو ایسے ہیں جنہیں پاکستان میں پہننا تو درکنار دیکھنا بھی کوئی گوارہ نہیں کرسکتا۔

اس لڑکی کی نیم برہنہ ماڈلنگ کو بیرون ملک خاصی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ اکثر تصاویر خوبصورت مقامات، خصوصاً ساحلوں پر بنائی گئی ہیں جن میں وہ انتہائی مختصر لباس پہنے نظر آتی ہیں۔

ایسی تصاویر بنوا کر اس حسینہ نے بیرون ملک تو بہت شہرت پائی ہے تاہم پاکستان شائقین یقیناً ایسی بے باکی پر کوئی اچھی رائے قائم نہیں کر پائیں گے۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings