Advertisement

پاکستانیوں کیلئے نئی ائیر لائن لانے کی تیاری مکمل!! حکومت نے نئی نجی ائیر لائن کو لائسنس جاری کرنے کی منظور ی دے دی

Advertisements

حکومت نے نئی نجی ایئر لائن لبرٹی ایئر کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی، نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 21 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی ہے۔ ایجنڈے میں مختلف مقدمات میں ملزمان کو حفاظتی تحویل میں لینے کی منظوری دی گئی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کوسٹ گارڈ کے حوالے سے معاہدے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح پاک سوڈان کے سیاحت اورجنگلی حیات کے تحفظ کے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں سیلولرکمپنی ہواوے کے ساتھ کمیونیکشین ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پروگرام معاہدے کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئی نجی ایئر لائن لبرٹی ایئر کو لائسنس جاری کرنے، اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری بھی دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کی کاروائی میں حصہ بھی لیں گے۔ عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پارلیمانی رہمناؤں کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ جس میں وزیراعظم عمران خان پارلیمانی رہنماؤں کو دورہ چین سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings