معروف اداکارہ وینا ملک نے بھی “کرنل کی بیوی” کے  معاملے میں انٹری دے دی، کہتی ہیں”ویڈیو بنا کر ملک دشمنوں کو دینے والے پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں” ۔

وینا ملک کی یہ انٹری سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھائی  اور وہ موصوفہ پرٹوٹ پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروینا ملک نے پوسٹ کی کہ ”خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرکے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی عورت ایک ایڈوکیٹ کی بیوی ہے ملک دشمن عناصر PTM کیساتھ ملکر فوج کو بدنام کرنے کیلئے ڈرامہ کیا گیا ویڈیو بنا کر ملک دشمنوں کو دینے والے پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں تمام ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا”۔

خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرکے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی عورت ایک ایڈوکیٹ کی بیوی ہے ملک دشمن عناصر PTM کیساتھ ملکر فوج کو بدنام کرنے کیلئے ڈرامہ کیا گیا ویڈیو بنا کر ملک دشمنوں کو دینے والے پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں

تمام زمہ داروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا

وینا کے ٹویٹ پر ایک صارف مصطفیٰ کمال کاکڑ نے لکھا کہ”وینا ملک جی یہ ہے وہ #کرنل_کی_بیویی اور کرنل جس کو آپ وکیل کہہ رہی ہے، کرنلوں کی بیویوں کے بچانے کے آڑ میں وکلاء کی توہین کرنے پر آپ کی خلاف مقدمہ درج چاہیے، اگر آپ کرنلوں کی اپنی نہیں ہوتی تو آپ کو عدلیہ جیل میں قید کر رکھتی، اس تصویر میں کرنل کو پہچانا جا سکتا ہے